پاکستان میں کرنسی سکے دوسری جنگ عظیم سے پہلے کی مشینوں پر بنائے جا رہے ہیں: سٹیٹ بینک
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک حکام نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرنسی سکے دوسری جنگ عظیم سے پہلے کی مشینوں پر بنائے جا رہے ہیں، رواں مالی سال 10 روپے کا سکہ بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے سٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے 10 روپے کا سکہ جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے اور رواں مالی سال کے دوران ہی یہ سکہ متعارف کرایا جائے گا۔
بینک حکام نے بتایا کہ پاکستا ن میں کرنسی سکے دوسری جنگ عظیم سے پہلے کی مشینوں پر بنائے جا رہے ہیں اور ان مشینوں کی صلاحیت 90 سکے فی منٹ تیاری کی ہے۔ سٹیٹ بینک حکام کے مطابق نئی مشینیں ایک منٹ میں 800 سکے بناتی ہیں۔