صحافیوں پر تشدد اور توہین عدالت کیس، سندھ پولیس نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

صحافیوں پر تشدد اور توہین عدالت کیس، سندھ پولیس نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ...
صحافیوں پر تشدد اور توہین عدالت کیس، سندھ پولیس نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صحافیوں پر تشدد سے متعلق توہین عدالت کیس میں سندھ پولیس نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے توہین عدالت پر آئی جی سندھ اور 14افسران کے تحریری معافی نامے مسترد کر دیئے تھے اور تمام افسران کو توہین عدالت پر فردجرم کیلئے نوٹس جاری کئے تھے تاہم اب سندھ پولیس نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

مزید : کراچی