سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے 2 ملزم کانسٹیبلوں کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع

Nov 24, 2015 | 02:02 PM

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے 2 ملزم کانسٹیبلوں کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ملزم کانسٹیبلوں کو 3 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کی گئی۔ ان ملزم کانسٹیبلوں پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے قتل کا الزام ہے۔

مزیدخبریں