عرب ملک میں دوایشیائی باشندے ہم وطن خاتون کو بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

عرب ملک میں دوایشیائی باشندے ہم وطن خاتون کو بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) عجمان میں دوبنگلہ دیشی شہری اپنی ہم وطن خاتون کو ایک عرب شہری کے ہاتھوں بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔

اماراتی میڈیا کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان، خریداراور خاتون کو اس وقت حراست میں لے لیا جب اُنہوں نے چارہزاردرہم کی رقم وصول کرکے خاتون کو عرب شہری کے حوالے کیا۔

گرفتاردونوں بنگالی ملزمان نے عدالت میں اعتراف کیاکہ وہ ایک اور بنگالی شہری سے خاتون کولائے ہیں جوخاتون سے غیراخلاقی کام کرارہاتھااوروہ بھی اس خاتون سے کئی مرتبہ مل چکے ہیں ۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ملزمان پر انسانی سمگلنگ اور زناکے الزامات عائد کیے گئے ہیں لیکن مدعاعلیہان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید : جرم و انصاف

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...