پاک بھارت سیریز کیلئے سری لنکا نے گرین سگنل دیدیا

پاک بھارت سیریز کیلئے سری لنکا نے گرین سگنل دیدیا
پاک بھارت سیریز کیلئے سری لنکا نے گرین سگنل دیدیا

  

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک )سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے۔چیئرمین سری لنکن بورڈ انٹرم نے پاک بھارت سیریز کیلئے پاکستانی حکام کی جانب سے رابطہ کیئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے سیریز کیلئے سری لنکا سے رابطہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر فریقین میں معاملات طے پا جاتے ہیں تو سری لنکا پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے تیار ہے اور سری لنکا کے پریما واسااورپریما واسا پالیکیلے اسٹیڈیم دستیاب ہوں گے ۔واضح رہے کہ دسمبر میں پاک بھارت سیریز کا شیڈول تھا جو کہ ممکنہ طور پر دبئی میں ہونا تھی لیکنبھارتی بورڈ نے  نیوٹرل مقام پر سیریز سے انکار کرتے ہوئے بھارت میں کھیلنے کی خواہش کر دی تھی جبکہ  پاکستان انڈیا میں کھیلنے پر رضامند نہ تھا ۔بعدازاں جائلز کلارک کی ثالثی میں دونوں ممالک کو سری لنکا میں کھیلنے پر راضی کرلیا  لیکن اس حوالے سے بھارت نے  لالچ کی انتہا کرتے ہوئے سیریز کے کے منافع میں  حصہ مانگ لیا ۔جبکہ پاکستان کا موقف ہے کہ سیریز پاکستان کی ہے تو بھارت کو حصہ کیوں دیا جائے؟َ

مزید : کھیل /اہم خبریں