خیبرپختونخواہ حکومت کا ہسپتالوں میں کم ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

خیبرپختونخواہ حکومت کا ہسپتالوں میں کم ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کے خلاف ...

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے ہسپتالوں میں ڈاکٹروںکی کم حاضریوں اور کم ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے ہسپتالوں میں کم ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کی فہرست تیار کر لی ہے اور جلد ہی ان کے خلاف کارروائی کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔

خیبرپختونخواہ کے وزیر صحت خیبرپختونخواہ شاہرام ترکئی نے کہا ہے کہ بہت کم ڈاکٹرز ہسپتالوں میں پوری ڈیوٹی دیتے ہیں۔ 33 فیصد ڈاکٹرز 6 کے بجائے 5 گھنٹے ڈیوٹی دیتے ہیں جبکہ 17 فیصد ڈاکٹرز صرف 2 گھنٹے ڈیوٹی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کم ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس دیں گے اور کم ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے کٹوتی بھی ہو گی۔

مزید : پشاور /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...