777طیاروں کی خریداری کے سکینڈل کی تحقیقات شروع

777طیاروں کی خریداری کے سکینڈل کی تحقیقات شروع
777طیاروں کی خریداری کے سکینڈل کی تحقیقات شروع

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ڈاکٹرشاہد مسعود نے انکشاف کیاہے کہ 777طیاروں کی خریداری کے معاملے کی انکوائری شروع ہوگئی ہے اور ایک سکینڈل سامنے آنیوالا ہے جس نے حکومت کی نیندیں اڑادیں ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایاکہ طارق عظیم کے بھائی اورمشیر ہوابازی شجاعت عظیم کی تعیناتی ہی ان کی سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ ان کا کورٹ مارشل ہوچکاہے اوراُنہیں سپریم کورٹ نے ہٹادیاتھا لیکن حکومت نے دوبارہ لگادیا۔ ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاہے کہ سول ایوی ایشن ایک حساس ادارہ ہے اور اس میں ایسے لوگ بٹھادیئے گئے ہیں ، ایئرپورٹس پر لوٹ مارمچی ہوئی ہے ، گھپلے پر گھپلاسامنے آرہاہے یعنی لوٹ مار مچی ہوئی ہے لیکن اب 777سکینڈل کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں اور اس کے لیٹر کی کاپی بھی سامنے آگئی ہے ، اس خریداری میں ملوث تمام لوگ موجود ہیں اور کئی پردہ نشینوں کے نام بھی سامنے آنے کا امکان ہے ۔

مزید : اسلام آباد