مظفر گڑھ،میلے میں اخلاقیات کی دھجیاں اڑا دی گئیں، انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

مظفر گڑھ،میلے میں اخلاقیات کی دھجیاں اڑا دی گئیں، انتظامیہ خاموش تماشائی ...

مظفر گڑھ ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفریح کی آڑ میں لگائے گئے میلے میں بچوں اور خواتین کی موجودگی میں اخلاقیات کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفر گڑھ میں تفریحی میلے کا انعقاد کیا گیاجس میں کمسن بچوں اور خواتین کی موجودگی کا بھی خیال نہ کیا گیا ، انتظامیہ کی طرف سے میلے کی آڑ میں غیر اخلاقی رقص، شراب نوشی، اور جوئے کے اڈوں کی سرپرستی کی گئی جبکہ مقامی پولیس سارے واقعے سے بے خبر خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مظفر گڑھ میں یہ میلا ہر سال سجایا جاتا ہے تاہم امسال میلے میں اخلاقیات کی تمام حدیں عبور کر دی گئیں ، میلے میں سرعام برہنہ رقص کیا گیا ۔انتظامیہ خواتین اور بچوں کی موجودگی کو بھی پس پشت ڈال کر غل غپاڑہ کرنے میں سرگرم رہی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میلے کے انعقاد اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید : مظفرگڑھ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...