پنجاب حکومت نے شیشہ سینٹرز کے خلاف کارروائی کی عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

پنجاب حکومت نے شیشہ سینٹرز کے خلاف کارروائی کی عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں ...
پنجاب حکومت نے شیشہ سینٹرز کے خلاف کارروائی کی عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے شیشہ سینٹرز کے خلاف کارروائی کی عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے بعد تمام ڈی سی اوز کو شیشہ سینٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جا چکا ہے اور رواں سال شیشہ سینٹروں کے خلاف 19 مقدمات کا اندراج ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال ان مقدمات کی تعداد 13 تھی۔

رپورٹ کے مطابق 134 ملزمان کا چالان ٹرائل کورٹس میں پیش کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی فیصلے پر من و عمل کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور سندھ پولیس کو شیشہ سینٹروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں