اقوام متحدہ کی جانب سے بھجوایا گیا امدادی سامان چوری،15خفیہ گودام پکڑے گئے ،3افراد گرفتار

اقوام متحدہ کی جانب سے بھجوایا گیا امدادی سامان چوری،15خفیہ گودام پکڑے گئے ...
اقوام متحدہ کی جانب سے بھجوایا گیا امدادی سامان چوری،15خفیہ گودام پکڑے گئے ،3افراد گرفتار

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور میں اقوام متحدہ کی جانب سے آئی ڈی پیز کے لیے لائے گئے خوراکی مواد سے بھرے 15 خفیہ گودام سیل کر دیئے گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے جی ٹی روڈ پرچمکنی کے علاقے میں چھاپا مارا جہاں پر گوداموں سے آئی ڈی پیز کے لئے اقوام متحدہ کے خوراکی مواد برآمد کئے گئے جو چوری کرکے ان گوداموں میں چھپایاگیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ارشاد نے بتایا کہ فوڈ آئٹمز میں آٹا، چاول، دالیں اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔جن کو دوبارہ پیکنگ کرکے عام مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا۔انتظامیہ نے پندرہ گوداموں کو سیل کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید : پشاور /اہم خبریں