پاک بھارت سیریز، پی سی بی نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا، کل تک جواب ملنے کا امکان
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط میں وزیراعظم سے پوچھا گیا ہے کہ کیا بھارت کے ساتھ سیریز کھیلی جائے یا نہیں؟ خط میں پاک بھارت سیریز سے متعلق حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ اگر یہ سیریز سری لنکا میں کھیلی جائے تو اس کا خرچ دبئی سے کم ہو گا۔
چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کل تک خط کا جواب موصول ہونے کا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ شارجہ ون ڈے سے متعلق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کے الزامات کی جلد آئی سی سی سے شکایت کریں گے۔