سکول ٹیچر سے دست درازی کے الزام میں آٹھ سالہ بچہ گرفتار، جج بھی حیران

سکول ٹیچر سے دست درازی کے الزام میں آٹھ سالہ بچہ گرفتار، جج بھی حیران

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت میں سکول ٹیچر سے دست درازی کے الزام میں ایک آٹھ سالہ بچے کو گرفتار کرلیاگیاہے اور معاملہ عدالت میں زیرسماعت آنے پر ملزم کو دیکھ کر جج بھی حیران رہ گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق خاتون سکول ٹیچر نے الزام لگایاکہ بچے نے کاغذ کاایک جہاز بنایا اور سکول گراﺅنڈ میں موجود دیگر بچوں اور اساتذہ کے سامنے سیدھا کمرکے نچلے حصے کی طرف اڑادیا۔ ’ملزم ‘نے عدالت کو بتایاکہ الزامات کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتا۔

عدالت میں داخل ہونے کے بعدسہمے ہوئے ملزم کو دیکھ کر جج بھی حیران رہ گیا،بچے نے جج کو بتایاکہ وہ عدالت میں موجودگی کی وجہ نہیں جانتاجبکہ پراسیکیوٹر نے بچے کو پانچ سالوں کیلئے جیل میں ڈالنے کی استدعا کی ۔

رپورٹس میں بچے کا نام یامزید معلومات سامنے نہیں آسکیں تاہم یہ بتایاگیاہے کہ وہ ایوی ایشن انجینئر بننابچے کا خواب ہے ، بچہ اپنے باپ کیساتھ مقیم ہے جو بچے کی والدہ کو تین سال قبل ہی طلاق دے چکاہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...