الجزائر میں افریقی مہاجرین کے کیمپ میں آگ لگ گئی ،18 ہلاک،43جھلس گئے

الجزائر میں افریقی مہاجرین کے کیمپ میں آگ لگ گئی ،18 ہلاک،43جھلس گئے
الجزائر میں افریقی مہاجرین کے کیمپ میں آگ لگ گئی ،18 ہلاک،43جھلس گئے

الجزائر(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلمان افریقی ملک الجزائر کے اِسی نام کے دارالحکومت سے تقریباً 800 کلومیٹر کی مسافت پر واقع شہر ورقلہ میں افریقی مہاجرین کے کیمپ میں آگ لگنے سے 18 مہاجرین کی موت واقع ہوئی ہے۔ اِس آگ سے دیگر تینتالیس مہاجرین جھلس گئے ہیں۔ ورقلہ کے مہاجر کیمپ میں لگنے والی آگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ کیمپ میں آگ منگل کی صبح تین بجے لگی تھی۔ ایسے اندازے لگائے گئے ہیں کہ مہاجرین نے سردی سے بچنے کے لیے کیمپ میں آگ لگائی تھی جو دوسرے حصوں میں بھی پھیل گئی۔ سکیورٹی حکام نے تفتیشی عمل شروع کر دیا ہےa۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...