یونان اور مقدونیہ کی سرحد پر سینکڑوں تارکین وطن نے احتجاجاََ ہونٹ سی لیئے

یونان اور مقدونیہ کی سرحد پر سینکڑوں تارکین وطن نے احتجاجاََ ہونٹ سی لیئے

ایتھنز(مانیٹرنگ ڈیسک )یونان اور مقدونیہ کی سرحد پر سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن نے ایک غیر معمولی احتجاجی مہم میں سرحد پار کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً اپنے لب سی لیے ہیں۔ جرمن  نشریاتی ادارے کے مطابق یہ احتجاج اس وقت شروع کیا گیا جب مقدونیہ نے یونان سے داخل ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی کر دی۔ یہ تارکین وطن یونان اور مقدونیہ کی سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہونٹ سی کر ایک علامتی احتجاج کرنے والے چھ تارکین وطن کا تعلق ایران سے ہے۔ ایرانی تارکین وطن کی جانب سے احتجاج کا یہ طریقہ گذشتہ کئی روز سے جاری مظاہروں کے بعد اپنایا گیا ہے۔ اس مظاہرے میں بنگلہ دیش اور مراکش سے آئے ہوئے تارکین وطن بھی شامل ہو گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...