مسلمان طالب علم کو بلا جواز چھیڑنا امریکی سکول کو مہنگا پڑ گیا ،گھر پر گھڑی بنانے والے احمد محمدکا ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا مطالبہ

مسلمان طالب علم کو بلا جواز چھیڑنا امریکی سکول کو مہنگا پڑ گیا ،گھر پر گھڑی ...
مسلمان طالب علم کو بلا جواز چھیڑنا امریکی سکول کو مہنگا پڑ گیا ،گھر پر گھڑی بنانے والے احمد محمدکا ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹیکساس (آئی این پی) مسلمان طالب علم کو بلا جواز چھیڑنا امریکی سکول کو مہنگا پڑ گیا ، اپنے گھر پر گھڑی بنانے والے احمد محمد نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ارونگ اور اپنے سکول سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق گھر پر گھڑی بنا کر سکول لے جانے والے امریکی لڑکے احمد محمد نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ارونگ اور سکول سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔14 سالہ احمد محمد کو سکول سے عارضی طور پر نکال دیا گیا تھا اور پولیس نے انھیں اس وقت حراست میں لیا تھا جب استانی نے ان کی بنائی ہوئی گھڑی کو غلطی سے بم سمجھ لیا تھا۔احمد محمد کے وکیل نے ایک خط میں کہا ہے کہ اس واقعے کے باعث اس کم عمر لڑکے کے لیے خطرہ پیدا ہوا اور وہ انتہائی ذہنی دباؤ میں آئے۔اس واقعے کے بعد احمد محمد اور اور اہل خانہ قطر منتقل ہو ئے ہیں جہاں وہ اپنی تعلیم مکمل کر رہے ہیں۔احمد محمد کے وکیل ارونگ شہر سے ایک کروڑ ڈالر جبکہ سکول سے 50 لاکھ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کے ساتھ کھلے عام ناروا سلوک کیا گیا اور وہ اس سلوک کے باعث اب بھی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہرجانے کے علاوہ ارونگ شہر اور سکول ان کے موکل سے معافی مانگیں۔وکیل نے خط میں کہا ہے کہ اگر 60 روز کے اندر ہرجانہ اور معافی نہ مانگی گئی تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔یاد رہے کہ ستمبر میں امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک 14 سالہ بچے کو پولیس نے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے اساتذہ کو ایک اپنی بنائی ہوئی گھڑی سکول میں دکھانے کے لیے لے کر گیا اور وہ اسے بم سمجھ بیٹھے۔احمد محمد نے امریکی میڈیا سے کہا کہ انھوں نے اپنے گھر میں ایک گھڑی بنائی تھی جسے وہ ارونگ کے شہر میں میک آرتھر ہائی سکول اپنے انجینئرنگ کے استاد کو دکھانے لیکر گئے تھے۔ کسی اور استاد نے گھڑی کو بم سمجھ کر پولیس کو آگاہ کر دیا تھا۔احمد کے والد کو خدشہ ہے کہ یہ واقعہ احمد کے مسلمان ہونے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔