مظفر گڑھ واقعہ کو ریٹنگ کیلئے ہائی لائٹ کیا جارہا ہے، رانا ثنا اللہ میڈیا پر برس پڑے

مظفر گڑھ واقعہ کو ریٹنگ کیلئے ہائی لائٹ کیا جارہا ہے، رانا ثنا اللہ میڈیا پر ...
مظفر گڑھ واقعہ کو ریٹنگ کیلئے ہائی لائٹ کیا جارہا ہے، رانا ثنا اللہ میڈیا پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) مظفر گڑھ میں میلے کے دوران غیر اخلاقی حرکات کے بارے میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس واقعہ کو میڈیا بڑھا کر پیش کر رہا ہے۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی سے گفتگو میں وزیر قانون برہم ہو گئے اور کہا کہ اس واقعہ کو میڈیا نے ہائی لائٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی اور جو بھی اس میں ملوث پایا گیا اس کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ واقعہ چند دن پرانا ہے اس کو اب ریٹنگ کیلئے ہائی لائٹ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پرانا ہے اب کسی نے میڈیا کو اس کی فوٹیج دی ہے تو اس کو ہائی لائٹ کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -