سونے سے پہلے پینے کیلئے ایسا جادوئی قدرتی مشروب جو آپ کے جسم کی چربی کو ایسے پگھلا دے جیسے گرم موسم برف کو

سونے سے پہلے پینے کیلئے ایسا جادوئی قدرتی مشروب جو آپ کے جسم کی چربی کو ایسے ...
سونے سے پہلے پینے کیلئے ایسا جادوئی قدرتی مشروب جو آپ کے جسم کی چربی کو ایسے پگھلا دے جیسے گرم موسم برف کو

برمنگھم (نیوز ڈیسک) اکثر لوگوں کا یہ خواب ہوتا ہے کہ انہیں بھوک اور ورزش کا سامنا کئے بغیر ہی موٹاپے سے نجات مل جائے اور اگرچہ عموماً یہ بات ناممکن سمجھی جاتی ہے مگر ایک نسخہ ایسا ضرور ہے کہ جو آپ کا یہ خواب پورا کرسکتا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس نسخے پر آپ کو ڈھیروں روپے بھی خرچ نہیں کرنا پڑیں گے اور اس کے فوائد موٹاپے میں کمی کے علاوہ بھی بے شمار ہیں۔

طریقہ اور اجزاء:

ایک چوتھائی لیٹر (250ملی لیٹر) پانی ابال لیں۔ اس میں ا یک چمچ دار چینی کا پاؤڈر (یا گھر میں پسی ہوئی دار چینی) ڈالیں۔ جب یہ آمیزہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں 2 چمچ شہد شامل کرلیں۔ (یاد رکھیں کہ شہد صرف آمیزہ ٹھنڈا ہونے پر ڈالیں ورنہ اس کے طبی فوائد ضائع ہوجائیں گے)

اس خاص مشروب کو تیار کرکے تازہ ترین پئیں۔ آپ اس کا استعمال سونے سے عین پہلے اور صبح منہ نہار کرسکتے ہیں۔

یہ جادوئی مشروب نہ صرف تیزی سے وزن کم کرتا ہے، بلکہ پرسکون نیند یقینی بناتا ہے اور صبح منہ نہار پینے سے ہاضمہ درست رہتا ہے اور دن ہشاش بشاش گزرتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...