شہر قائد میں اسلحے کی نمائش پر پابندی میں 90روز کی توسیع

شہر قائد میں اسلحے کی نمائش پر پابندی میں 90روز کی توسیع
شہر قائد میں اسلحے کی نمائش پر پابندی میں 90روز کی توسیع

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی وزارت داخلہ نے شہر قائد میں اسلحے کی نمائش پر پابندی میں 90روز کی توسیع کرکے نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے ۔پابندی کا اطلاق دفعہ 144کے تحت کیا گیا ہے جس کے مطابق شہر میں پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز پر بھی یونیفارم کے بغیر اسلحہ لے کر چلنے کی پابندی لگائی گئی ہے ۔دنیا نیوز کے مطابق شہر میں پولیس کی گاڑیوں سے ملتی جلتی گاڑیوں پر بھی پابندی لگائی گئی ہے ۔

مزید : کراچی