بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پنجاب میں زبردست دھاندلی ہوئی ، احتجاج کرینگے،بلاول بھٹو

بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پنجاب میں زبردست دھاندلی ہوئی ، احتجاج ...
بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پنجاب میں زبردست دھاندلی ہوئی ، احتجاج کرینگے،بلاول بھٹو

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  پنجاب میں پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو ہرانے کی کوشش پر برہم ہو گئے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے  مرحلے میں  زبردست دھاندلی کی گئی اور اب پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو دوبارہ گنتی کے نام پر ہرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بلاول ہاوس سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں بلدیاتی الیکشن کا تیسرا اور آخری مرحلہ ختم ہونے کے بعد پنجاب کا دورہ کرونگا۔پنجاب کی حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو اس کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منڈی بہاوالدین میں پیپلز پارٹی نے فتح حاصل کی لیکن اس کی جیت کو ہار میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید : قومی