تحریک انصاف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ،پرویز خٹک کےلہجے پر افسوس ہے:میاں افتخار حسین

تحریک انصاف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ،پرویز خٹک کےلہجے پر افسوس ہے:میاں ...
تحریک انصاف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ،پرویز خٹک کےلہجے پر افسوس ہے:میاں افتخار حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے اے این پی کے خلاف ہرزہ سرائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو اس طرح کا لہجہ زیب نہیں دیتا اور اے این پی کو طعنہ دینے سے پہلے وہ اپنے گریبان میں ضرور جھانکیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق  انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک تحریک کا نام ہے جس نے اپنی100سالہ تاریخ میں فرنگیوں کے خلاف جدوجہد کی اور انہیں اپنی دھرتی سے بے دخل کیا جبکہ جمہوریت کی خاطر ہر آمر سے ٹکر لی۔محض اسمبلی کے اعداد و شمار کو سیاست اور مقبولیت کا پیمانہ قرار دنہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ تحریک انصاف کو کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے اور پرویز خٹک کو جب بھی موقع ملا وہ حسب روایت تحریک انصاف کو چھوڑ کر کسی اور پارٹی میں شامل ہو جائیں گے ۔

مزید :

پشاور -