روسی وزیر خارجہ نے طیارہ مار گرائے جانے پر ترکی کا دورہ منسوخ کردیا

روسی وزیر خارجہ نے طیارہ مار گرائے جانے پر ترکی کا دورہ منسوخ کردیا
روسی وزیر خارجہ نے طیارہ مار گرائے جانے پر ترکی کا دورہ منسوخ کردیا

  

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرائے جانے پر دونوں ملکوں کے تناﺅ بڑھ گیا ہے ۔روسی وزیر خارجہ نے طیارہ مار گرائے جانے پر ترکی کا دورہ منسوخ کردیا ۔ عرب ٹی وی کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خطرے کے باعث روسی شہری ترکی کے سفر سے گریزکریں۔روسی وزیر خارجہ نے کل ترکی کا دورہ کرنا تھا ۔اس سے قبل روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے بھی ترکی کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی کو روس کے طیارے سے کوئی خطرہ نہیں تھا ۔

مزید : بین الاقوامی