سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر نے والے 30بھارتی ماہی گیر گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کر کے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 30بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ۔میری ٹائم سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیر وں نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔گرفتار بھارتی ماہی گیروں کی تین لانچیں بھی میر ی ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے قبضے میں لے لی ہیں ۔