مسجد الحرام کا توسیعی منصوبہ ، 35000 ہزار محنت کش” سعادت“حاصل کرنے میں مصروف

مسجد الحرام کا توسیعی منصوبہ ، 35000 ہزار محنت کش” سعادت“حاصل کرنے میں مصروف
مسجد الحرام کا توسیعی منصوبہ ، 35000 ہزار محنت کش” سعادت“حاصل کرنے میں مصروف

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے لئے ہزاروں مزدور” شاہ عبداللہ “کے نام سے موسوم دنیا کے سب سے بڑے گنبد کی تعمیر کو  تیزی سے حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں،سعودی اخبار کے مطابق 14000 مزدور مطاف کے توسیعی منصوبے جبکہ21000 مزدور توسیعی منصوبہ مسجدالحرام اور شمالی پلازوں پر کام کر رہے ہیں۔ پلازوں اور مطاف کی توسیع میں مصروف کاریگر ان دنوں منصوبے کے آخری مرحلے میں روشنی، ساو¿نڈ، ائرکنڈیشنگ اور مواصلاتی سسٹم لگانے میں مصروف ہیں۔جبکہ دوسری طرف ماہرین محکمہ موسمیات سال بھر کے مختلف موسمی حالات کا مطالعہ کر رہے ہیں تاکہ مسجدالحرام ممیں آنے والے نمازیوں اور حاجیوں کی راحت کو یقینی بنایا جا سکے۔توسیع کا کام مکمل ہونے کے بعد چاروں اطراف سے مسجد الحرام تک آنے کے لئے فلائی اوورز کی تعمیر شروع کی جائے گی ۔واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجدالحرام کی تیسری مرتبہ توسیع کے پانچ نئے منصوبوں کا افتتاح کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...