دنیا کی معروف ترین ماڈل کی شرمناک تصاویر چوری ہوگئیں اور پھر۔۔۔

دنیا کی معروف ترین ماڈل کی شرمناک تصاویر چوری ہوگئیں اور پھر۔۔۔
دنیا کی معروف ترین ماڈل کی شرمناک تصاویر چوری ہوگئیں اور پھر۔۔۔

  

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ کی خوبصورت ترین ماڈلز میں شمار ہونے والی حسینہ گیگی حدید کی انتہائی ذاتی نوعیت کی تصاویر اور ویڈیوز ہیکروں کے ہاتھ لگ گئی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد ہی یہ ذاتی نوعیت کا مواد انٹرنیٹ پر عام کردیا جائے گا۔

مزید جانئے: چینی ارب پتی نے 17 ارب روپے کی برہنہ پینٹنگ کیوں خریدی؟ایسی وجہ بتا دی کہ دنیا حیران رہ گئی

اخبار دی ڈیلی سٹار کے مطابق گیگی حدید کی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز ان کے آئی فون کی ہیکنگ سے نامعلوم افراد کے ہاتھ لگی ہیں۔ اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیکروں نے ماڈل سے رابطہ کیا ہے اور ان سے بھاری رقم کا تقاضا کیا ہے جبکہ یہ مطالبہ پورا نا ہونے پر ان کی پرائیویٹ تصاویر اور ویڈیوز میڈیا کو فروخت کرنے یا انٹرنیٹ پر جاری کردینے کی دھمکی دی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 20 سالہ ماڈل نے ہیکروں سے بلیک میل ہونے سے انکار کردیا ہے اور رقم ادا کرنے کی بجائے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کرلیا ہے، جبکہ ہیکروں کی تلاش کے لئے ایک پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔

اس سے پہلے ہالی ووڈ کی مشہور ترین اداکاراﺅں اور ماڈلز، جن میں جینیفر لارنس، کیٹ اپٹن ، کم کارڈاشین اور کیلی بروک بھی شامل تھیں، کو ایسی ہی دھمکیاں دی گئی تھیں، اور پھر چند دن بعد ان کی برہنہ تصاویر ہیکروں نے واقعی انٹرنیٹ پر جاری بھی کردی تھیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس