آصف علی زرداری کی بریت سے ثابت ہوا کہ جھوٹے مقدمات سے نشانہ بنا یا گیا:بلاول بھٹو

آصف علی زرداری کی بریت سے ثابت ہوا کہ جھوٹے مقدمات سے نشانہ بنا یا گیا:بلاول ...
آصف علی زرداری کی بریت سے ثابت ہوا کہ جھوٹے مقدمات سے نشانہ بنا یا گیا:بلاول بھٹو

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کی بریت سے ثابت ہو گیا، پیپلز پارٹی کو جھوٹے مقدمات سے نشانہ بنا یا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی بریت سے بیگم نصرت بھٹو ،بے نظیر کی بے گناہی بھی واضح ہو گئی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شہید بے نظیر کی جلا وطنی اور آصف زرداری کو قید کر نے والوں کو معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو ڈرانے کے لیے حکمران مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔بلاول بھٹو زردار ی نے مزید کہاکہ نیب اور ایف آئی اے حکام کی تحقیقات کے نام پر بیرون ملک دوروں پر خرچ کروڑوں روپے واپس کیے جائیں ۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...