بحرین میں 13دہشت گرد وں کی ”ملکی شہریت “منسوخ کر دی گئی

بحرین میں 13دہشت گرد وں کی ”ملکی شہریت “منسوخ کر دی گئی

منامہ(نیوز ڈیسک)خلیجی ریاست بحرین کی ایک اعلیٰ فوجداری عدالت نے ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں اور دہشت گرد گروپوں سے تعلقات کے قیام کی پاداش میں 13 ملزمان کی بحرینی شہریت منسوخ کر دی ہے۔ عدالت کی جانب سے 16 ملزمان کو 15 سال، 10 ملزمان کو 19سال قید کی سزا سنائی جب کہ تین ملزمان کو بری قرار دیا گیا۔ سزا پانے والے ملزمان پر ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے، عسکریت پسندی کی تربیت دینے، بم اور بارودی مواد تیار کرنے، قتل اور اقدام قتل، پٹرول بموں سے حملے کرنے اور جعلی دستاویزات استعمال کرنے جیسے الزامات عاید کیے گئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...