خاتون نے غذا میں صرف ایک تبدیلی کرکے چند ماہ میں 41 کلو وزن کم کر ڈالا، آپ بھی آزما کر دیکھیں

خاتون نے غذا میں صرف ایک تبدیلی کرکے چند ماہ میں 41 کلو وزن کم کر ڈالا، آپ بھی ...

نیویارک (نیوز ڈیسک) موٹاپے سے نجات کے لئے سخت ورزشیں کرنے اور شدید بھوک کے ہاتھوں بے حال ہونے والوں کے لئے امریکی خاتون سوزین ریان کی کہانی یقینا ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔ سان فرانسسکو شہر سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ سوزین کہتی ہیں کہ ان کا وزن بڑھتے بڑھتے تقریباً 140 کلوگرام ہوگیا تو ان کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہی۔ وہ اپنی غذا میں طرح طرح کی تبدیلیاں اور کمی کرنے کا تجربہ کرچکی تھیں جبکہ حتی المقدور حد تک ورزش بھی کرتی تھیں لیکن وزن تھا کہ بڑھتا ہی جارہا تھا۔

اخبار ڈیلی سٹار میں شائع ہونے والی اس دلچسپ کہانی میں سوزین نے بتایا کہ وہ بہت مایوس ہو چکی تھیں اور اپنا آپریشن کروانے پر غور کر رہی تھیں۔ خوش قسمتی سے ایک دن جب وہ انٹرنیٹ پر کچھ معلومات تلاش کررہی تھیں تو اتفاقاً ان کی نظر ”کیٹوجینک ڈائٹ“ نامی ایک طریقے پر پڑی جس میں موٹاپے سے نجات کے لئے اپنی غذائی عادات پر تحقیق کی جاتی ہے۔ سوزین کا کہنا ہے کہ انہیں جلد ہی احساس ہوگیا کہ میٹھے سے مکمل اجتناب ہی ان کے مسئلے کا حل ہے اور پھر انہوں نے اپنی زندگی سے ہر میٹھی چیز کو نکال باہر کیا۔ صرف میٹھے کو اپنی غذا سے نکال دینے کا نتیجہ یہ ہوا کہ محض چند ماہ کے دوران سوزین اپنا وزن تقریباً41 کلوگرام وزن کم کرچکی تھیں۔

مزیدجانئے: اگر آپ کا پیٹ بھی پھولا ہوا رہتا ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں، آسان علاج بھی جانئے

وہ کہتی ہیں کہ یہ طریقہ اس لحاظ سے نہایت منفرد اور مزیدار ہے کہ آپ جو چاہیں کھائیں آپ کا وزن کم ہوتا جائے گا، اگر آپ میٹھے سے مکمل پرہیز کررہے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کی مرغوب غذا گوشت، پنیر، اور مکھن ہیں اور وہ بدستور ان غذاﺅں کا دل کھول کر استعمال کرتی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسے ”کم کاربوہائیڈریٹ اور زیادہ چکنائی والی غذا“ کہا جاسکتا ہے جس میں آپ گندم، چاول اور آلو وغیرہ جیسی غذاﺅں کو انتہائی کم جبکہ گوشت اور پنیر جیسی غذاﺅں کے ساتھ سبزیوں کو بھی زیادہ استعمال کرسکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ میٹھا استعمال نہیں کررہے تو غذائیت سے بھرپور کھانوں کے باوجود آپ کا وزن زیادہ نہیں ہوگا۔ سوزین کہتی ہیں کہ میٹھے سے نجات کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے اور اب وہ اتنی خوش اور توانا محسوس کرتی ہیں کہ ان کے پاﺅں زمین پر ٹکتے نہیں اور وہ ہر وقت اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ اچھل کود کرتی رہتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...