شام میں پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل قام سلمانی میزائل حملے میں زخمی ،تہران میں زیر علاج :ایرانی میڈیا کا نکشاف

شام میں پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل قام سلمانی میزائل حملے میں زخمی ...
شام میں پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل قام سلمانی میزائل حملے میں زخمی ،تہران میں زیر علاج :ایرانی میڈیا کا نکشاف

تہران(نیوز ڈیسک) پاسداران انقلاب کی ایلیٹ القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی شام میں ایک میزائل حملے کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد ان دنوں تہران کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں،قاسم سلیمانی اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ حلب کے معرکے میں 'تاو' طرز کے بکتر بند گاڑی شکن میزائل حملے میں شدید زخمی ہوئے،اس کا نکشاف ایرانی میڈیا میں خفیہ خبروں کے حوالے سے مشہور 'اسرار ایران' نامی ویب پورٹل نے کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کو” شام“ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تہران روانہ کر دیا گیا تھا جہاں وہ تہران کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔فوجی مبصرین کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی نے اگست میں اپنے دورہ روس کے موقع پر ولاد ی میر پیوٹین سے وعدہ کیا تھا کہ وہ حلب اور حمص میں لڑائی کا پانسا بشار الاسد کی فوج اوران کے اتحادیوں کے حق میں پلٹ سکتے ہیں بشرطیکہ روس انہیں اس لڑائی میں فضائی کور مہیا کرے۔ یہ درخواست شام میں روس کے براہ راست فضائی حملوں سے پہلے کی گئی تھی۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...