عالمی سطح پر مسلمان جہالت کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں:ڈاکٹر مجاہد کامران

عالمی سطح پر مسلمان جہالت کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں:ڈاکٹر مجاہد کامران
عالمی سطح پر مسلمان جہالت کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں:ڈاکٹر مجاہد کامران

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ مسلمان جہالت کی بہت بھاری قیمت چکا رہے ہیں اور دنیا بھر میں ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے فیصل آڈیٹوریم میں منعقدہ تیسری بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ حالیہ افغان جنگ میں 2010 تک 49 لاکھ افغان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں سے 12 لاکھ افغان بمباری وغیرہ کے باعث جبکہ 37 لاکھ افغان خوراک اور ادویات کی کمی کے باعث جاں بحق ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ عراق کی حالیہ جنگ میں 27 لاکھ عراقی جاں بحق ہوئے اور 50 لاکھ بچے یتیم ہو گئے جبکہ دونوں جنگیں جھوٹ کا سہارا لے کر نافذ کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا جی ڈی پی 17 ٹریلین ڈالر ہے اور امریکہ میں نئے علم کی تخلیق پر جی ڈی پی کا سالانہ 2 سے 3 فیصد یعنی 340-510 ارب ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں جبکہ پاکستان کا کل جی ڈی پی تقریباََ 250 ارب ڈالر ہے جس میں سے صرف صفر اعشاریہ ایک فیصد کی قلیل رقم آر اینڈ ڈی پر خرچ کی جاتی ہے۔

مزید : لاہور