مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور ہلاک ،تین زخمی

مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور ہلاک ،تین زخمی
مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور ہلاک ،تین زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گارڈن ٹاو¿ن میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق گارڈن ٹاون کے علاقہ احمد بلاک میں زیر تعمیر مکان کی اچانک بالائی منزل کا شیڈ نیچے آن گرا جس کے ملبے تلے چار مزدور دب گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے چاروں زخمیوں کاظم، صادق، شفیق اور محمد یار کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا جہاں کاظم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اگر ناقص میٹریل کے استعمال کے ثبوت ملے تو ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مزید :

لاہور -