سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر مسافروں کیلئے شاندار سہولت متعارف کرو ا دی گئی

سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر مسافروں کیلئے شاندار سہولت متعارف کرو ا دی گئی

جدہ (محمد اکرم اسد) السعودیہ ائیرلائن نے سعودی عرب کے 5 بڑے ہوائی اڈوں پر لگیج (Luggage) کارڈ کے اجراءکی خود کار مشین نصب کردیں اور سروس کا آغاز کردیا گیا۔ ان کی بدولت مسافر آسان سے سفر کی کارروائی کرسکیں گے، السعودیہ کے ڈپٹی چیئرمین برائے تجارتی امور خالد البلولی یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ سہولت ریاض، جدہ، دمام، مدینہ منورہ اور ابہائے ہوائی اڈوں پر دی گئی ہے۔ یہ ایک طرح سے مذکورہ ہوائی اڈوں کو سمارٹ ہوائی اڈوں میں شامل کرنے کی شروعات ہے۔ بکنگ اور ای ٹکٹ کے اجراءسے لے کر آن لائن سامان حوالے کرنے تک تمام سہولتیں خود کار نظام کے تحت مہیا کردی گئی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...