پہلی خاتون فلائٹ آفیسر مریم شہید کی نماز جنا زہ ادا ،آرمی چیف کا اہل خانہ سے اظہار تعزیت

پہلی خاتون فلائٹ آفیسر مریم شہید کی نماز جنا زہ ادا ،آرمی چیف کا اہل خانہ ...
پہلی خاتون فلائٹ آفیسر مریم شہید کی نماز جنا زہ ادا ،آرمی چیف کا اہل خانہ سے اظہار تعزیت

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے طیارہ حادثے میں شہید ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون فلائیٹ آفیسر کو بہادری پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے شہید ہو نے والی خاتون آفیسر کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مریم مختار پاکستان کا فخر اور خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں ۔ادھر فیصل ائیر بیس پر مریم مختار کا نماز جنازہ ادا کیا گیا جس میں ائیر چیف مارشل سہیل امان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔مریم مختار ٹریننگ کے دوران میانوالی کے قریب طیارہ حادثے میں شہید ہوئیں ۔ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ مریم نے جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کردی ۔ان کا کہنا تھاکہ مریم مختار نے ماﺅں اور بیٹیوں کے سر فخر سے بلند کردئیے ۔

مزید : راولپنڈی