این اے 118دھاندلی کیس،سماعت مکمل،الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا

این اے 118دھاندلی کیس،سماعت مکمل،الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل محمد رشید قمر نے این اے 118دھاندلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا،مذکورہ فیصلہ آج 25نومبر کو سنایا جائے گا۔این اے 118سے تحریک انصاف کے امیدوارحامد زمان نے مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے ملک محمد ریاض کے خلاف دھاندلی کا کیس دائر کررکھا ہے۔ حامد زمان کے وکیل انیس علی ہاشمی کا کہنا تھا کہ سابق الیکشن ٹربیونل کاظم علی ملک نے بیلٹ پیپرز پرووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات اورشناختی کارڈز کی نادرا سے تصدیق کرائی جس پرایک لاکھ سے زائد ووٹ ناقابل شناخت نکلے، انہوں نے کہا کہ فارم 14اور 15 پر پریذائڈنگ افسران کے دستخط اور مہریں بھی نہیں ہیں جبکہ لاتعداد ووٹ ڈپلیکیٹ کاسٹ ہوئے۔ایم این اے ملک محمد ریاض کے وکیل عامر رحمن نے کہا کہ کچھ ووٹرز کیانگوٹھوں کے نشانات کی ٹیکنیکل وجوہات کیباعث تصدیق نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی مقاصد کے لئے کیس کو چلا رہی ہے جبکہ ٹربیونل کی کارروائی کے دوران دھاندلی کے کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے۔ الیکشن ٹربیونل نے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاہے جو آج سنایا جائے گا۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...