قاتل کے ڈیتھ وارنٹ جاری،یکم دسمبر کو پھانسی دی جائے گی

قاتل کے ڈیتھ وارنٹ جاری،یکم دسمبر کو پھانسی دی جائے گی
قاتل کے ڈیتھ وارنٹ جاری،یکم دسمبر کو پھانسی دی جائے گی

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور بہادرعلی خان نے سزائے موت کے قیدی غلام مصطفیٰ کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے، مجرم کو یکم دسمبر کو پھانسی دی جائے گی۔مجرم غلام مصطفیٰ گلشن اقبال کا رہنے والا ہے جسے سیشن کورٹ نے ا نیس سو ترانوے میں سزائے موت سنا کر ساہیوال جیل منتقل کردیا تھاجس کے بعد مجرم نے اعلی عدالتوں میں معافی کی اپیل کی، ایک بار مقتول کے ورثا نے بھی مجرم کو معاف کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا لیکن بعد ازاں یہ معاملہ عدالت پہنچ کر ختم ہوگیا اور اس طرح مجرم کو پھانسی دینے کا معاملہ لٹکا رہا،کچھ عرصہ قبل جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے سیشن جج لاہور کو مراسلہ بھجوایا کہ اب مجرم کے تمام صلح کے راستے بند ہو چکے ہیں،عدالت اس کی پھانسی کی تاریخ مقرر کرے جس پر عدالت نے یکم دسمبر کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ عدالت نے مجرم کی ا?خری خواہش قلمبند کرنے کے لئے ضلع کچہری کے مجسٹریٹ محمد یوسف کو مقرر کیا ہے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...