کبوتر پر جھگڑا،قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا

کبوتر پر جھگڑا،قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا
کبوتر پر جھگڑا،قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سہیل شفیق نے گوالمنڈی کے رہائشی منیرحسین کو قتل کرنے کے جرم میں مجرم محمد شریف عرف گجر کو پھانسی اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ایڈیشنل سیشن جج سہیل شفیق کی عدالت میں تھانہ گوالمنڈی پولیس نے 2011ئمیں ملزم محمد شریف عرف گجر کے خلاف چالان پیش کیا۔ محمد شریف عرف گجر پر الزام تھا کہ اس نے منیر حسین کو کبوتر کے جھگڑا پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ فاضل جج نے مجرم محمد شریف کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور تین لاکھ روپے مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

لاہور -