یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 33شہریوں کوایک ہفتہ قید 15ہزار روپے فی کس جرمانہ کی سزائیں سنا دی گئیں

یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 33شہریوں کوایک ہفتہ قید 15ہزار روپے فی کس جرمانہ کی ...
یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 33شہریوں کوایک ہفتہ قید 15ہزار روپے فی کس جرمانہ کی سزائیں سنا دی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہور چودھری طارق جاوید نے یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 33ملزمان کوفی کس 15ہزارروپے جرمانہ اور 8روز کے لئے جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔سپیشل جج سنٹرل لاہورچودھری طارق جاوید کی عدالت میں ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کئے جانے والے تینتیس ملزمان کو پیش کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان غیرقانونی طریقے سے یونان گئے تھے جنہیں یونان حکومت نے واپس بھجوا دیا ہے۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ انہیں ایجنٹ حضرات نے رقم لے کر بیرون ملک بھجوایا تھا۔ عدالت میں تینتیس افراد نے خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جس پر عدالت نے ملزمان کو مذکورہ بالا سزاﺅں کا حکم سنا دیا ہے۔

مزید :

لاہور -