ٹی وی چینلز کی مینجمنٹ اپنی ساکھ داوٗ پر نہ لگائے :ابصار عالم

ٹی وی چینلز کی مینجمنٹ اپنی ساکھ داوٗ پر نہ لگائے :ابصار عالم
ٹی وی چینلز کی مینجمنٹ اپنی ساکھ داوٗ پر نہ لگائے :ابصار عالم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئر مین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ ہمیں اظہار رائے کی آزادی پر یقین ہے تاہم ٹی وی چینلز کی مینجمنٹ اپنی ساکھ داو پر نہ لگائیں ۔ان کا کہنا ہے کہ میں قانون خود بناﺅں اور توڑ بھی دوں یہ ممکن نہیں ، ہم اپنے اوپر قانون کی پابندی کرلیں تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں ۔نجی نیوز چینل آج نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے ابصار عالم نے کہا کہ میں صحافت سے بہت محبت کرتا ہوں اس لیے اپنے پروفیشن کو پے بیک کرنا چاہتا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین پیمرا کا چارج سنبھالنے سے پہلے کسی چیز کا جوابدہ نہیں ہوں،اپنی ساکھ بنانے کے لیے کام کرتا رہوں گا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چیئر مین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مجھ پر اس لیے تنقید کی جا رہی ہے کیو نکہ میرا تعلق مڈل کلاس گھرانے سے ہے اور میں ورکنگ جرنلسٹ ہوں ،اگر میں کسی اخبار یا چینل کا مالک ہوتا تو انگلیاں نہ اٹھتیں ۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...