تعلیم کے فروغ سے ہی جہالت کے اندھیرے دور ہوں گے :شہباز شریف

تعلیم کے فروغ سے ہی جہالت کے اندھیرے دور ہوں گے :شہباز شریف
تعلیم کے فروغ سے ہی جہالت کے اندھیرے دور ہوں گے :شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کا فروغ اور اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت لازم و ملزوم ہیں، سکولوں میں انرولمنٹ میں اضافے کیلئے نہ صرف معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہوگا بلکہ اساتذہ کی تربیت پر بھی بھرپور توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی واحد زینہ ہے جسے فروغ دے کر نہ صر ف جہالت کے اندھیرے دور ہوں گے بلکہ ترقی کے اہداف کا حصول بھی ممکن ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ نے تعلیم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کو  ہدایت دیتے ہوئے کہا  کہ اساتذہ کو جدید تربیت کی فراہمی کیلئے جامع ماڈل مرتب کیا جائے۔صوبے کے سکولوں کی مکمل خستہ حال عمارتوں میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مکمل خستہ حال عمارتوں کی جگہ نئی عمارتوں میں بچوں کیلئے تعلیمی سرگرمیوں کا اجراءکیا جائے۔ مکمل اور جزوی خستہ حال عمارتوں کی تعمیر و مرمت کا کام مقررہ مدت میں مکمل ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ عمارتوں کی تعمیر و مرمت کیلئے رواں مالی برس ساڑھے آٹھ ارب روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے۔ رقم کا درست اور شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت کے کام کا تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی کرایا جائے۔وزیراعلیٰ نے حالیہ زلزلے سے مکمل طور پر خطرناک قرار دی جانے والی سکولوں کی عمارتوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم خطرناک قرار دی جانے والی عمارتوں کا خود دورہ کرکے رپورٹ پیش کریں۔

مزید :

لاہور -