وہ برطانوی لڑکی جس کی جانب سے ریپ کی شکایت کے بعد دبئی پولیس نے اسے ہی پکڑلیا، دنیا بھر میں ہنگامے کے بعد واقعہ کی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی، دراصل کیا ہوا تھا؟ جان کر پوری دنیا کو سانپ سونگھ گیا

وہ برطانوی لڑکی جس کی جانب سے ریپ کی شکایت کے بعد دبئی پولیس نے اسے ہی پکڑلیا، ...
وہ برطانوی لڑکی جس کی جانب سے ریپ کی شکایت کے بعد دبئی پولیس نے اسے ہی پکڑلیا، دنیا بھر میں ہنگامے کے بعد واقعہ کی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی، دراصل کیا ہوا تھا؟ جان کر پوری دنیا کو سانپ سونگھ گیا

  


دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کی سیر کے دوران مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی برطانوی خاتون کے ساتھ ہونے والے مبینہ ظلم کی خبر نے مغربی میڈیا میں طوفان برپا کردیا۔ اس واقعہ کو طرح طرح کے رنگ دئیے گئے اور حتیٰ کہ اسلامی ممالک میں خواتین سے امتیازی سلوک کی مثال اور ان ممالک کے قوانین پر سوالیہ نشان بھی قرار دیا گیا، لیکن اب ایک ایسا انکشاف ہوا ہے کہ سارے مغربی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تفتیش کاروں کو ایک ویڈیو ملی ہے جس سے واضح ہو گیا ہے کہ خاتون کے ساتھ زیادتی ہرگز نہیں ہوئی بلکہ اس نے اپنی رضامندی سے اپنے ہی ملک کے دو شہریوں کے ساتھ بے حیائی کا تعلق استوار کیا، لیکن بعدازاں کچھ اختلافات ہونے پر زیادتی کا شور مچادیا۔ دبئی پبلک پراسیکیوٹر آفس نے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد بالآخر اس کیس کو ختم کردیا ہے۔

عرب ملک میں پاکستانی شہری نے نوجوان روسی لڑکی کے ساتھ وہ شرمناک کام کردیا جس سے دوسروں کو روکنے کیلئے اسے نوکری پر رکھا گیا تھا اور پھر۔۔۔

خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر میڈیا میں ہنگامہ برپاہو گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی بے پناہ دباﺅ کا سامنا کرنا پڑا۔ تفتیش کاروں نے تمام شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا، جن کی بناءپر خاتون کا دعویٰ مشکوک نظر آیا۔ بالآخر ملزمان میں سے ایک کے موبائل فون پر ایسی ویڈیو مل گئی کہ جس سے خاتون کے ڈرامے کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو سے واضح ہوگیا کہ وہ بخوشی بے حیائی میں شریک تھی، جسے بعدازاں اس نے اجتماعی زیادتی قرار دے دیا۔ پولیس نے تفتیش کے لئے خاتون کو بھی تحویل میں لیا تھا، جس پر مغربی میڈیا میں بھرپور پراپیگنڈہ کیا گیا۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں دائر کئے گئے اس مقدمے کا اب بالآخر اختتام ہوگیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دبئی کا نظام قانون ہر قسم کے جرائم کی شکایت کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے اور خصوصاً خواتین کے خلاف جرائم کے بارے میں کی گئی شکایات پر فوری اور بھرپور کارروائی کی جاتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس