قطر کی 2امیر ترین خواتین کو موٹروے پر لوٹ لیا گیا، ڈاکو کتنے کروڑ روپے لوٹ کر فرار؟ اتنی رقم کہ پاکستانیوں کیلئے سوچنا بھی مشکل

قطر کی 2امیر ترین خواتین کو موٹروے پر لوٹ لیا گیا، ڈاکو کتنے کروڑ روپے لوٹ کر ...
قطر کی 2امیر ترین خواتین کو موٹروے پر لوٹ لیا گیا، ڈاکو کتنے کروڑ روپے لوٹ کر فرار؟ اتنی رقم کہ پاکستانیوں کیلئے سوچنا بھی مشکل

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بڑی وارداتیں اس قدر زیادہ ہونے لگی ہیں کہ معمول کی بات لگنے لگی ہیں۔ گزشتہ دنوں برطانوی ماڈل کم کارڈیشیئن سے لاکھوں پاﺅنڈز لوٹے گئے، پھر بھارتی اداکارہ ملائکا شیراوت پر حملہ کیا گیا اور اب قطرکی 2امیر ترین خواتین ڈاکوﺅں کا نشانہ بن گئی ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق قطر کی دونوں خواتین، جن کی عمریں لگ بھگ 60سال تھیں، ایئرپورٹ سے نکل کر گاڑی میں پیرس موٹروے پر جا رہی تھیں کہ راستے میں کچھ لمحے کو رکیں تو دو ڈاکوﺅں نے ان پر حملہ کر دیا۔ ڈاکوﺅں نے خواتین اور ان کے ڈرائیور کی آنکھوں میں مرچوں کا سپرے کر دیا اور 50لاکھ یوروز(تقریباً55کروڑ68لاکھ روپے) کے زیورات و دیگر قیمتی سازوسامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

فرانس میں چور کی ایسی غلطی جس کے بارے میں اس کا وہم وگمان بھی نہیں ہوگا،پولیس کو جسم کے ایک ایسے حصے کا نشان ملا کہ وہ پکڑا گیا

رپورٹ کے مطابق یہ واردات رات 9بجے ہوئی۔ دونوں قطری خواتین اپنے نجی جہاز پر پیرس پہنچی تھیں جہاں سے وہ بینٹلے کار پر اپنی منزل کی طرف جا رہی تھیں۔خواتین کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی اور واردات کی تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ہائی ویلیو وارداتوں میں تازہ ترین ہے۔ اس سے قبل 3اکتوبر کو پیرس کے ایک فلیٹ میں کم کارڈیشئن کو گن پوائنٹ پر ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا تھا۔ انہوں نے کم کارڈیشیئن کے ہاتھ پاﺅں باندھ دیئے اور فرار ہو گئے۔ اس کے ایک ہفتے بعد معروف بھارتی اداکارہ ملائکا شیراوت پیرس میں ہی ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھیں کہ اپارٹمنٹ میں ماسک پہنے کچھ افراد گھس آئے۔ انہوں نے اداکارہ پر آنسو گیس پھینکی اور تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ہائی ویلیو وارداتوں کی وجہ سے امیر سیاح پیرس جانے سے کترانے لگے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس