حکومت مکمل طور پر پھنس چکی ہے'پانامہ معاملے میں کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے:بلاول بھٹو زرداری

حکومت مکمل طور پر پھنس چکی ہے'پانامہ معاملے میں کسی صورت دستبردار نہیں ...
حکومت مکمل طور پر پھنس چکی ہے'پانامہ معاملے میں کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے:بلاول بھٹو زرداری

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت پانامہ کیس میں پوری طرح پھنس چکی ہے، پانامہ کیس میں قطعی دستبردار نہیں ہونے دیا جائیگا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ پارٹی کے نئے منتخب ہونیوالے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں نو منتخب عہدیداروں کو چاہیے کہ ملک گیر عوامی رابطہ مہم پر نکل پڑیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ شریف حکومت پانامہ کیس میں بری طرح جکڑی جا چکی ہے اور کسی بھی قیمت پر انہیں اس کیس سے دستبردار نہیں ہونے دیاجائے گا۔حکومت پانامہ بل کی منظوری میں رکاوٹ نہ بنے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے زرداری ہاوس میں ڈنر کے موقع پر کیا اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔

پاکستان صومالیہ بن رہا ہے۔۔۔ پلیزاسے بچا لیجئے

پارٹی رہنماوں کے ہمراہ بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 30 نومبر کو پارٹی یوم تاسیس منائے گی۔ایک سوال کے جواب میں  کہا کہ 27 ستمبر تک مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو پیپلزپارٹی ملک گیر احتجاجی تحریک چلائے گی ، اس احتجاجی تحریک کی قیادت میں خود کرونگا۔

مزید : قومی