رواں مالی سال میں خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 925ملین ڈالر ہوگیا

رواں مالی سال میں خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 925ملین ڈالر ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) جاری مالی سال 2016-17ء میں خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 925 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں پہلی سہ ماہی کے دوران جولائی تا ستمبر کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 34.79 فیصد جبکہ درآمدات میں 1.96 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2016ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 1.137 ارب ڈالر رہا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 1.744 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اسی طرح شعبہ کی درآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران 2.062 ارب ڈالر رہی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 2.103 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 925 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

مزید :

کامرس -