2015ء کے دوران فرانس کو برآمدات میں 10.7فیصد اضافہ ہوا ، وزارت تجارت

2015ء کے دوران فرانس کو برآمدات میں 10.7فیصد اضافہ ہوا ، وزارت تجارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17 ء کے دوران نجی شعبہ کے بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں کی ادائیگی 22 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، یکم جولائی تا 11 نومبر کے دوران نجی شعبہ کی مختلف کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ نئے قرضوں کے حصول کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے نجی شعبہ کو 461 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے تھے جبکہ مالی سال 2015ء کے دوران جاری کردہ قرضوں کا حجم 225 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ بینکاری کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ نجی شعبہ اپنی مالی ضرورتوں کی تکمیل اور ورکنگ کیپیٹل کیلئے بینکوں سے قرضے حاصل کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں تجارتی، کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کی بہتری سے نجی شعبی کی جانب سے حاصل کردہ قرضوں کی ادائیگی میں اضافہ ہوا ہے اور نجی شعبہ مزید قرضے بھی حاصل نہیں کر رہا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر 2016ء کے اختتام پر واجب الادا قرضے 3.257 ارب روپے تھے جو ستمبر ستمبر کے اختتام پر3.193 ارب روپے تھے۔ جاری مالی سال میں نجی شعبہ کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی میں اضافہ سے شعبہ کی کارکردگی میں مثبت رجحانات کی عکاسی ہوتی ہے۔

مزید :

کامرس -