بہترین نتائج کیلئے سٹاف کی جدید طرز پر ٹریننگ کروائی جارہی ہے

بہترین نتائج کیلئے سٹاف کی جدید طرز پر ٹریننگ کروائی جارہی ہے

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے سٹاف کی استعداد کار بڑھانے اور موجودہ حالات میں بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے سٹاف کی جدید طرز پر ٹریننگ کروائی جارہی ہے تاکہ سٹاف مقابلے کی فضاء میں بہتر نتائج دے سکے۔ اس کا اظہار صدر /چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے زونل ہیڈز کے سہ روزہ ٹریننگ پروگرام کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینک کی صوبہ بھر میں 151 برانچیں کام کر رہی ہیں جو کاشتکاروں کو زرعی ضروریات کیلئے قرضہ جات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ

کلائنٹس کو بینکنگ کی تمام سہولیات بھی فراہم کر رہی ہیں۔ صدر بینک نے کہا کہ بینک کو بہتر انداز میں چلانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ادارے کی تنظیم نو کی جارہی ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا جارہا ہے۔ تمام برانچوں کو آن لائن کردیا گیا ہے۔

بینک کا ڈیٹا سنٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اس کے بعد بینک کو ون لنک سسٹم کے ساتھ منسلک کردیا جائے گا اس حوالے سے سٹاف کی ٹریننگ کی جارہی ہے۔

تاکہ سٹاف جدید تقاضوں کے مطابق کام کر سکے ٹریننگ سیشن سے نیباف کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر عزیز نے بھی خطاب کیا۔

مزید : کامرس