او جی ڈی سی ایل نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا

او جی ڈی سی ایل نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا

لاہور(پ ر)پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) نے اپنی خام تیل کی پیداوار میں ریکارڈ50157 بیرل یومیہ کا اضافہ کیا ہے ۔ پچاس ہزار بیرل کا ہدف حاصل کرنا کمپنی کی بہترین منصوبہ بندی اور حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔ یہ ہدف مسلسل محنت اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے حاصل کیا گیا ۔400 میٹرک ٹن ایل پی جی اور 4000 بیرل خام تیل کے علاوہ او جی ڈی سی ایل نے موسم سرما کے لئے سسٹم میں 100 ایم ایم ایس سی ایف گیس یومیہ کا اضافہ کیا ہے۔او جی ڈی سی ایل پہلے ہی جارحانہ ایکسپلوریشن سرگرمیوں پر کام کا آغاز کر چکی ہے ۔ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں جاری سیسمک آپریشنز اس بات کا واضح ثبوت ہیں ۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چار سیسمک کریو بلوچستان کے فرنٹیئر ایریا میں شروع کیا گیا ۔ جن میں پسنی ، گوادر، کھاران، ژوب، موسی خیل اور لسبیلا شامل ہیں ۔ سیسمک سرگرمیاں فاٹا کے لتامبر بلاک میں بھی پوری جدت کے ساتھ جاری ہیں ۔ قومی امکان ہے کہ ا یسپلوریشن کے ان جاری منصوبوں سے نئی دریافتیں ہونگی اور او جی ڈی سی ایل کے ذخائر میں استحکام آئے گا۔

مزید : کامرس