الحمراء مال روڈ میں نئے اسٹیج ڈرامے کی افتتاحی تقریب

الحمراء مال روڈ میں نئے اسٹیج ڈرامے کی افتتاحی تقریب

لاہور(این این آئی ) الحمراء مال روڈ میں نئے اسٹیج ڈرامے کی افتتاحی تقریب ،اداکاروں اور ڈرامہ پروڈیوسروں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق الحمراء ہالl میں اسٹیج ڈرامہ ’’کوئین آف2016‘‘ 25نومبر بروز جمعہ سے پیش کیا جائے جس کی افتتاحی تقریب منگل کی شب الحمراء ہال l میں ہوئی جس میں سخی سرور ، قیصر ثناء اللہ ، مقصود ججا اور محمدیوسف مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر اداکار افروز خان نے تلاوت کی -

جس کے بعد افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گیا۔ ڈرامہ کی کاسٹ میں اداکارہ نرگس ، ہماء علی، آشاء چوہدری، رائمہ خان ، ثمینہ بٹ ، نواز انجم ، اکمل راہی ، صابر گاگا ، افروز خان ، وحید بٹ اور مجاہد عباس سمیت دیگرا داکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کی تحریر و ہدایات سحر عباس کی ہیں اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اکمل جعفری ہیں ۔ یادرہے کہ الحمراء l میں دو سال کے وقفے کے بعد اسٹیج ڈرامہ شروع ہورہا ہے ۔

مزید : کلچر