اداکارہ ہماء علی نے اپنا وزن 10 پاؤنڈ کم کر لیا

اداکارہ ہماء علی نے اپنا وزن 10 پاؤنڈ کم کر لیا

لاہور(این این آئی) اداکارہ ہماء علی نے اپنا وزن 10 پاؤنڈ کم کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ہماء علی اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے شدید پریشان تھیں مگر انہوں نے اپنے وزن کو کم کرنے کے لئے جم جوائن کر کے مختلف ایکسر سائز کرنے کے بعد حیرت انگیز طو ر پرڈیڑھ ماہ میں اپنا وزن 10پاؤنڈ کم کر لیا ہے۔ ہماء علی وزن کم ہونے کے باعث پہلے سے زیادہ سمار ٹ اورخوبصورت نظر آرہی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ہماء علی مزید 8پاؤنڈ وزن کو کم کریں گی جس کے لئے وہ باقاعدگی سے جم جانے کے ساتھ اپنی سمارٹنس کے لئے خصوصی خوراک کا استعمال کررہی ہیں ۔

مزید : کلچر