ایوان اوقافمیں اجلاس،انٹرنیشنل سیرت کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا

ایوان اوقافمیں اجلاس،انٹرنیشنل سیرت کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا

لا ہور(خبر نگار خصوصی) ایوان اوقاف لاہور میں وفاقی سیکرٹری وزار ت مذہبی امور ومذہبی ہم آہنگی عامر سہیل اور صوبائی سیکرٹری اوقاف پنجاب نوازش علی کی زیرصدارت قومی سیرت کانفرنس 2016ء اورانٹرنیشنل محفل حسن قرأت کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس انعقاد پذیرہوا۔ جس میں مولانا غلام محمد سیالوی ، چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ ، نیاز محمد خان جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور ، محمدشاہد لالی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ، ندیم عباس بھنگو ڈائریکٹر فنانس اوقاف پنجاب، مولانا سیّد عبدالخبیر آزاد خطیب بادشاہی مسجد ،مفتی انتخاب احمد نوری، قاری سیّد صداقت علی شاہ صوبائی ، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان کمشنر ،ڈی سی او ،محکمہ انفارمیشن ، ڈائریکٹر جنرل پروٹو کول پنجاب نے شرکت کی ۔ اجلاس میں خصوصی طور پر انٹرنیشنل محفل حسن قرأت جس کا انعقاد 11ربیع الاوّل 1438ھ کو عالمگیری بادشاہی لاہور میں ہوگا۔ موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سامعین کے لیے موزوں سہولیات ، مناسب تشہیر ، سجاوٹ ،بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور نعم البدل کے انتظامات اورپروگرام کو حتمی شکل دینے کا جائزہ لیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1