تنظیم اتحاد امت پاکستان کل ’’یوم اعلیٰ حضرت ‘‘منائے گی

تنظیم اتحاد امت پاکستان کل ’’یوم اعلیٰ حضرت ‘‘منائے گی

لاہور(خبر نگار خصوصی)تنظیم اتحادا مت پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر سطح پر کل بروز جمعہ ’’یوم اعلیٰ حضرت ‘‘منایاجائے گا ۔اس سلسلہ میں مساجد ،مدارس،خانقاہوں اوردیگر مقامات پر اعلیٰ حضرت کانفرنسز منعقد کی جائیں گی اور امام احمد رضا فاضل بریلوی کے بلندی درجات کے لیے قرآن خوانی کی جائے گی ۔

مرکزی تقریب اتحادامت اسلامک سنٹر ارشد گارڈن کینال بنک روڈ میں منعقد کی جائے گی ۔اس بات کا اعلان گذشتہ روز تنظیم اتحادا مت پاکستان کے اہم مشاورتی اجلاس کے بعد تنظیم کے چیئرمین اور ناظم اعلیٰ اتحاد امت اسلامک سنٹر محمد ضیاء الحق نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد ،کراچی ،پشاور ،کوئٹہ ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،نارووال ،قصور،کھاریاں ،جہلم اوردیگر شہروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1