قمرالزمان کائرہ پیپلزپارٹی کے حقیقی اور نظریاتی جیالے ہیں،لبنیٰ چودھری

قمرالزمان کائرہ پیپلزپارٹی کے حقیقی اور نظریاتی جیالے ہیں،لبنیٰ چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر ) ایگزیکٹو ممبر پیپلز پار ٹی پنجاب لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قمرالزمان کائرہ پیپلزپارٹی کے حقیقی اور نظریاتی جیالے ہیں، موصوف کا پی پی پنجاب کاصدر بننا پارٹی کی مضبوطی کاموجب بنے گا۔ پنجاب میں ن لیگ کامقابلہ کرنے کیلئے کائرہ جیسے متحرک ، قابل فہم کارکن نوازلیڈر کی ضرورت ہے۔

، عوام دوست، شخصیت کی ہی پیپلزپارٹی کوضرورت تھی اب پنجاب میں پیپلزپارٹی ناقابل شکست قوت بن کر ابھرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ قمرالزمان کائرہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کی مضبوطی استحکام اور فروغ میں ہمیشہ ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ شہداء گڑھی خدابخش کے نظریات کی تکمیل کیلئے متحرک رہے ، قید وبند کی صہوبتوں سے ڈرتے نہیں کسی آمریت کے سامنے جھکے نہیں ، عوامی حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کی اس لیے انہیں پورے ملک کے عوام پسند کرتے ہیں اور پنجاب کاصدر بنانے پر پارٹی قیادت کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔